Time 01 مارچ ، 2023
پاکستان

آئی ایم ایف کی شرائط پر کسانوں کیلئے بھی بجلی مہنگی کردی گئی

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر کسان پیکج کے تحت بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی۔ فوٹو فائل
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر کسان پیکج کے تحت بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر برآمدی صنعتوں کے بعد کسانوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی گئی۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر کسان پیکج کے تحت بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی، کسان پیکج کے تحت زرعی صارفین کے لیے بجلی پر 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سسبڈی واپس لے لی گئی ہے۔

حکومت نے کسانوں کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، زرعی صارفین کو آج سے بجلی 13 روپے کی بجائے 16 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ملے گی۔

وفاقی حکومت کو زرعی صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

پاور ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے، پاور ڈویژن نے وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی کو بھی خط کی کاپی بھجوا دی ہے۔

مزید خبریں :