Time 02 مارچ ، 2023
پاکستان

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالا گروہ سرگرم

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ہفتے میں چار وارداتوں کے دوران خواتین سے زیادتی کی گئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 22 فروری کو ڈکیتی کے بعد خاتون کو کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، 26 فروری کو ڈکیتی کے بعد ماں بیٹی سےزیادتی کی گئی۔

پولیس کے مطابق 28 فروری کو بھی خاتون سےکھیت میں زیادتی کی گئی جبکہ یکم مارچ کو پھر ڈکیتی کے بعد لڑکی سے زیادتی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یکم مارچ کی متاثرہ لڑکی کو 26 فروری کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، 26فروری کی واردات کے بعد ماں بیٹی خوفزدہ ہو کر دوسرے گھر میں شفٹ ہو گئی تھیں، 14 سالہ متاثرہ لڑکی نے ڈاکوئوں کو پہنچا لیا جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :