Time 08 مارچ ، 2023
پاکستان

گورنر خیبر پختونخوا کے خط میں استعمال الفاظ پر الیکشن کمیشن کا شدید برہمی کا اظہار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو خط میں استعمال الفاظ پر الیکشن کمیشن  نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنر کا کام ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ دیں، نہ کہ ہمیں احکامات دیں ۔

گورنر خیبر پختوانخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا  تھا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے معاملات کے حوالے سے تیار ی کر کے آئیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختوانخوا کے الفاظ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر نے مناسب استعمال الفاظ استعمال نہیں کیے۔ 

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان کے حوالے سے مشاورت گورنر سے نہیں متعلقہ حکام سے کرنی ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کسی سے احکامات نہیں لیتا، گورنر اپنا متعلقہ کام کریں۔ 

مزید خبریں :