Time 07 مارچ ، 2023
پاکستان

پنجاب، کے پی انتخابات: الیکشن کمیشن کا جلد وفاق سے رابطے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے گورنر اور الیکشن کمیشن کے درمیان آج مشاورت نہ ہوسکی/ فائل فوٹو
خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے گورنر اور الیکشن کمیشن کے درمیان آج مشاورت نہ ہوسکی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے سلسلے میں فنڈز اور سکیورٹی کی فراہمی کےلیے وفاق سے جلد رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سے قبل وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو اضافی گرانٹس دینے سے معذرت کرلی تھی جب کہ وزارت داخلہ نے فوج اور پیراملٹری فورسز کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا تھا۔ 

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے گورنر اور الیکشن کمیشن کے درمیان آج مشاورت نہ ہوسکی۔ 

گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے 7 اور 8 مارچ کی تاریخ دی تھی۔ 

گورنر ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مشاورت کا کوئی امکان نہیں کیونکہ الیکشن کمیشن اب تک گورنر کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

مزید خبریں :