Time 12 مارچ ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے

خیبرپختونخوا کی 24، اسلام آباد کی 3، سندھ کی 9 اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے: الیکشن کمیشن— فوٹو:فائل
خیبرپختونخوا کی 24، اسلام آباد کی 3، سندھ کی 9 اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے: الیکشن کمیشن— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37  حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن نے 37 نشستوں پرضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی 24، اسلام آباد کی 3  اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔

مزید خبریں :