Time 15 مارچ ، 2023
پاکستان

سکیورٹی کی یہی حالت رہی تو لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا: ذرائع صوبائی الیکشن کمیشن

زیادہ رش کی وجہ سے آر اوز دفاتر میں کشیدگی کی صورتحال ہے، امیدواروں اور حامیوں کےدرمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں: ذرائع صوبائی الیکشن کمشنر— فوٹو: فائل
زیادہ رش کی وجہ سے آر اوز دفاتر میں کشیدگی کی صورتحال ہے، امیدواروں اور حامیوں کےدرمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں: ذرائع صوبائی الیکشن کمشنر— فوٹو: فائل 

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم نہ کی جاسکی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔ 

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت رش زیادہ ہے اور زیادہ رش کی وجہ سے آر اوز دفاتر میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔

ان کا کہناتھاکہ امیدواروں اور حامیوں کےدرمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں یہی صورت حال برقرار رہی تو لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کے خدشات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :