عالمی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے— فوٹو: فائل
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے— فوٹو: فائل

عالمی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 6.39 فیصد کمی کے بعد 66.77 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6 فیصد کمی سے فی بیرل 72.80 ڈالر پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ گیس کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ فیصد کمی ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کوئلے کی اس وقت قیمت فی ٹن 137 ڈالر ہے، یوکرین روس جنگ کے بعد کوئلے کی  فی ٹن قیمت 450 ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔ کوئلہ سستا ہونے پر پاکستان میں بجلی بنانے اور سیمنٹ ساز اداروں کو فائدہ ہوگا۔

عالمی مارکیٹ میں گیس اور تیل کی قیمتیں کم رہیں تو پاکستان کو مستقبل میں تیل و گیس کی خریداری  پر ریلیف مل سکے گا۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں۔

مزید خبریں :