دنیا
Time 19 مارچ ، 2023

ایکواڈور میں زلزلے سے کم از کم 15 افراد ہلاک

زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں / رائٹرز فوٹو
زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں / رائٹرز فوٹو

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

ایکواڈور کے جنوبی ساحلی خطے میں آنے والے زلزلے سے متعدد شہروں میں عمارات کو نقصان پہنچا۔

ایکواڈور کے صوبے El Oro میں زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکواڈور کے پڑوسی ملک پیرو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور وہاں ایک 14 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 41 میل تھی اور اس کا مرکز Balao کے قریب تھا۔

حکام کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ حصوں میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ 2016 کے بعد ایکواڈور میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے۔

2016 میں 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 700 کے قریب افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔