عمران کی عدالتی حاضری والی فائل گم ہونے کے معاملے میں پیشرفت، نئی ویڈیو سامنے آگئی

عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کی دستخط لیے جانے کے بعد کی وڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں بیرسٹر گوہر خان کو فائل ہاتھ میں تھام کر عمران خان کی گاڑی سے عدالت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو میں بھی فائل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی عدالتی حاضری والی فائل گم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں فائل وکیل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی ہے اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :