کھیل
20 دسمبر ، 2012

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: عمران نذیر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: عمران نذیر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت

ڈھاکا … بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی جاری ہے، پاکستان کے عمران نذیر، شاہد آفریدی اور سعید اجمل لاکھوں ڈالرز میں فروخت ہوگئے۔ ڈھاکا میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی جاری ہے ، پاکستان کے عمران نذیر اور شاہد آفریدی گولڈن کٹیگری میں شامل ہیں۔ مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر کو چٹاگانگ کنگز نے 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں خرید لیا ہے جبکہ اسٹار آل راوٴنڈر شاہد آفریدی 2 لاکھ 75 ہزار ڈالرز میں ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کے ہوگئے ہیں۔ ورلڈ کلاس اسپنر سعید اجمل کو باریسال برنرز نے 1 لاکھ 15 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

مزید خبریں :