منڈی بہاؤ الدین میں شدید ژالہ باری، سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

منڈی بہاؤ الدین اور گردونواح  میں موسم کی اچانک غیر معمولی تبدیلی نے شہریوں کو حیران کردیا، ژالہ باری کے بعد سڑکوں نے برف کی سفید  چادر  اوڑھ لی۔

منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ روڈ اور سول روڈ سمیت شہر  اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری آج علی الصبح شروع ہوئی  جو کبھی تیز اورکبھی ہلکی ہوتی رہی، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

ژالہ باری سے گندم کی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا  اندیشہ ہے، بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مزید خبریں :