24 مارچ کو تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند ہوں گے

ملازمین نارمل کاروباری دن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور صرف عوامی لین دین بند ہوگا اسٹیٹ بینک—  فوٹو: فائل
ملازمین نارمل کاروباری دن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور صرف عوامی لین دین بند ہوگا اسٹیٹ بینک—  فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو  تعطیل کا اعلان کردیا، تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کی پہلی تاریخ  23 مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی ایک عام تعطیل ہے جس کے باعث زکواۃ کی کٹوتی کیلئے جمعے کے روز بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

بیان کے مطابق تمام ڈی ایف آئیز اور ایم ایف بیز کے ملازمین نارمل کاروباری دن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور صرف عوامی لین دین بند ہوگا۔

مزید خبریں :