دنیا
Time 22 مارچ ، 2023

برمنگھم میں مسجد سے گھر جانیوالے بزرگ کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اس سے قبل چند روز پہلے بھی مغربی لندن میں مسجد کے باہر ایک بزرگ شہری پر اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا/ فائل فوٹو
اس سے قبل چند روز پہلے بھی مغربی لندن میں مسجد کے باہر ایک بزرگ شہری پر اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

برطانوی شہر برمنگھم میں مسجد سے گھر جانے والے بزرگ کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سال سے زائد عمر کے متاثرہ شخص کی جیکٹ میں آگ لگنے سے ان کا چہرہ جھلس گیا تھا تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اس سے قبل چند روز پہلے بھی مغربی لندن میں مسجد کے باہر ایک بزرگ شہری پر اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس دونوں واقعات میں تعلق کی تفتیش بھی کر رہی ہے۔

مزید خبریں :