دنیا
22 فروری ، 2012

روس کے دور دراز علاقوں میں سخت سردی میں پولنگ

روس کے دور دراز علاقوں میں سخت سردی میں پولنگ

ماسکو… روس میں سخت سردی کے باوجود دوردرازکے علاقوں میں رہنے والے قبائلی صدارتی انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ روس کے انتہائی شمالی اوردورافتادہ سخت سردمقامات پر صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ روسی الیکٹورل کمیشن کے ارکان نے بحرمنجمد شمالی کے قریب توندراکے خطے میں واقع ضلع نی نیٹس کے پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ بکس پہنچادیے ہیں جہاں اسنوموبائل یا ہیلی کاپٹرکے ذریعے ہی پہنچاجاسکتاہے۔ ان پولنگ اسٹیشنز پرقبائلی افراد اپناحق رائے دہی استعمال کرنے میں پرعزم نظرآرہے ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پرپہلے روزتقریباٍچھ سوافرادنے ووٹ کاسٹ کیے۔ قبائلیوں کاکہنا ہے کہ وہ ملک کیلئے اپنی ذمے داری کوسمجھتے اورامید کرتے ہیں کہ ان کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں :