عاطف اسلم کےگھر بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتادیا

عاطف اسلم کے گھر ننھی پری کی پیدائش ہوئی جس کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا گیا ہے/ فوٹو: سوشل میڈیا
عاطف اسلم کے گھر ننھی پری کی پیدائش ہوئی جس کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا گیا ہے/ فوٹو: سوشل میڈیا

اپنی گلوکاری سے سب پر جادو  چلانے والے عاطف اسلم کےگھر  ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا گیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری بتاتے ہوئے لکھا کہ آخر کار انتظار ختم ہوا،میرے دل کی ایک نئی کوئین آگئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ الحمداللہ سارہ اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی گلوکار کی جانب سے اپنے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی گئی۔

آخر میں گلوکار نے اپنی بیٹی حلیمہ عاطف اسلم کی جانب سے سب کو ماہ رمضان کی  مبارک باد بھی دی ۔


واضح رہے حلیمہ  عاطف اسلم سے پہلے گلوکار کا  ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام احد اسلم ہے۔

اس پوسٹ کے بعد عاطف اسلم کو شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :