پی ٹی آئی قیادت پر دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی  قیادت پر دہشت گردی کے مقدمات پر تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی)  تشکیل دے دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق  وزارت داخلہ نے 5 رکنی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ  آئی ایس آئی،آئی بی اور ایم آئی کے افسر بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد بھی جے آئی ٹی کے ارکان میں شام ہیں جبکہ پنجاب اسپیشل برانچ کا نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا ممبر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت قائم کی گئی ہے۔

مزید خبریں :