پاکستان

ملک بھر میں پولیس سرچنگ کیلئے نیا حکم نامہ جاری

کسی بھی نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرےگا: اعلامیہ وزارت داخلہ۔ فوٹو فائل
کسی بھی نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرےگا: اعلامیہ وزارت داخلہ۔ فوٹو فائل

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پولیس کے سرچ آپریشن کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس اہلکاروں کو نہیں روکےگا، کسی بھی نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرےگا۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی سکیورٹی کمپنیوں میں پولیس کو تفتیش کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے پیش نظر وزارت داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

وزرات داخلہ کے حکم نامے کی کاپیاں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو موصول ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں :