دنیا
Time 31 مارچ ، 2023

امریکا کا ڈیمو کریسی سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر اظہار افسوس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا نے ڈیمو کریسی سمٹ میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے  پریس بریفنگ میں کہا  ہے کہ پاکستان کے ساتھ گہری سکیورٹی پارٹنرشپ ہے، جمہوریت،انسانی حقوق،آزادی اظہار اور مذہب پر بات کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمٹ کے حوالے سے پاکستان فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے، ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کی شمولیت نہ کرنے پر افسوس ہے لیکن پھر بھی پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

 ترجمان امریکی وزارت خارجہ  کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان بہت سے ایشیوز پر مل کر کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیمو کریسی سمٹ 29  سے 30 مارچ تک جاری رہی۔

مزید خبریں :