پاکستان
Time 01 اپریل ، 2023

عدالت آئین کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے تو انتخابات کی توقع کی جاسکتی ہے: شاہ محمود

عدلیہ اگر آئین کا تحفظ کر رہی ہے تو خود کو تنہا نہ سمجھے، عوام اور پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہیں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
عدلیہ اگر آئین کا تحفظ کر رہی ہے تو خود کو تنہا نہ سمجھے، عوام اور پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہیں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ عدلیہ آئین کا تحفظ کررہی ہے تو خود کو تنہا نہ سمجھے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ ہم عدالتی فیصلے کے منتظر ہیں، عدالت آئین کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے تو انتخابات کی توقع کی جا سکتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت عدالتی فیصلہ کیسے نہیں مانے گی؟ یہ کون ہوتے ہیں نہ ماننے والے، پوری قوم ان کا محاصرہ اور محاسبہ کرے گی، عدلیہ اگر آئین کا تحفظ کر رہی ہے تو خود کو تنہا نہ سمجھے، عوام اور پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں :