پاکستان

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا جس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی، اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال اور معاشی مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :