Time 11 اپریل ، 2023
پاکستان

صدر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان  تعینات، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور  ثنا اکرم منہاس  ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ تعینات کیےگئے ہیں۔

صدر مملکت نے سندھ ہائی کوٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

مزید خبریں :