پاکستان

پاک نیوزی لینڈ سیریز: بیٹنگ کمپنی کے اسپانسر کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا

پی سی بی نے کمیٹی اجلاس میں انکوائری کرنے کا وعدہ کیا تھا، پی سی بی نے انکواٸری کرنے کے بجائے دوبارہ اسپانسرشپ دے دی: کمیٹی رکن شاہد رحمانی۔ فوٹو فائل
 پی سی بی نے کمیٹی اجلاس میں انکوائری کرنے کا وعدہ کیا تھا، پی سی بی نے انکواٸری کرنے کے بجائے دوبارہ اسپانسرشپ دے دی: کمیٹی رکن شاہد رحمانی۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کمپنی کو دوباہ اسپانسرز دینے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں پہنچ گیا۔

چیئرمین نواب شیر وسیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیٹنگ کمپنی کو دوباہ ہاٸر کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

کمیٹی رکن شاہد رحمانی کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کمپنی کو اسپانسرشپ دے دی گئی ہے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔

شاہد رحمانی کا کہنا تھا پی ایس ایل میں بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا تھا، مشکوک کمپنی کو شراکت دار بنانے سے ملک کی بدنامی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے کمیٹی اجلاس میں انکوائری کرنے کا وعدہ کیا تھا، پی سی بی نے انکواٸری کرنے کے بجائے دوبارہ اسپانسرشپ دے دی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سے سٹے کے برانڈ کی تشہیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی قوانین کے منافی قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :