پاکستان
Time 13 اپریل ، 2023

سپریم کورٹ بل: حامد خان اور سلمان اکرم راجہ بھی لارجر بینچ کی تشکیل پر حیران

اب یہ تاثر جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جو جج ایک طرف ہیں ان پر مشتمل بینچ بنایا گیا ہے: حامد خان__فوٹو: فائل
اب یہ تاثر جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جو جج ایک طرف ہیں ان پر مشتمل بینچ بنایا گیا ہے: حامد خان__فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی لارجر بینچ کی تشکیل پر حیران ہیں۔

حامد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو پروسیجر بل کے معاملے میں فل کورٹ بننا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا اب یہ تاثر جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جو جج ایک طرف ہیں ان پر مشتمل بینچ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک انٹرویو میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر دھچکا لگا ہے، اگر قانون میں کوئی سقم ہے تو اسے پوری سپریم کورٹ کے سامنے رکھنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے از خود نوٹس اختیار میں ترمیم کے بل کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں جس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں8 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :