Time 13 اپریل ، 2023
کاروبار

اوگرا نے اپریل کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتیں جاری کردیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی نئی قیمتیں جاری کردیں۔

مارچ کے مقابلے میں اپریل کے لیے ایل این جی کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور  سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.03 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

مارچ میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.29 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی جب کہ سوئی سدرن کے لیے قیمت 13.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

مزید خبریں :