Time 18 اپریل ، 2023
پاکستان

ویڈیو: جنگلی جانورپارلیمنٹ ہاؤس میں گھس گیا

اسلام آباد: ایک جنگلی جانورپارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا جس نے دفاتر میں گھس کر توڑپھوڑ بھی مچائی۔

 پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے نیولے جیسے جانور کو سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑلیا۔

 عملے کے مطابق جانور نےکل بھی  دفاتر میں گھس کر نقصان پہنچایا تھا، جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے عملہ پریشان ہے۔

سوشل میڈیا پر جانور کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس کے دفاتر میں آزادانہ گھوم رہا ہے اور  ایک جگہ سے دوسری جگہ چھلانگیں مار رہا ہے۔

اس حوالے سے کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات سندھ جاوید مہر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے والا جانور ’سیوٹ کیٹ ‘ ہے، مقامی زبان میں اس جانور کو ’مشک بلا‘ بھی کہا جاتا ہے۔ 

جاوید مہرکے مطابق یہ بے ضرر جانور ہے، اس جانور سے پرفیومز میں استعمال کی جانے والی خوشبو حاصل کی جاتی ہے، خوشبو کو  حاصل کرنےکے لیے شکاری اس کا شکار کرتے ہیں، سیوٹ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :