کھیل
Time 19 اپریل ، 2023

پاک نیوزی لینڈ کے 5 ویں ٹی ٹوئنٹی کی گیٹ منی ترکیہ زلزلہ متاثرین کو دینے کا فیصلہ

24 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی زلزلہ زدگان کو دی جائے گی: پی سی بی/ فوٹو: فائل
24 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی زلزلہ زدگان کو دی جائے گی: پی سی بی/ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک نیوزی لینڈ کی سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے نام کردیا۔

پی سی بی کے مطابق 24 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی گیٹ منی زلزلہ زدگان کو دی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم نہ آنے والے شائقین پی سی بی کو بذریعہ بینک اکاؤنٹ بھی عطیات بھیج سکتے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 24 اپریل کو میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔

مزید خبریں :