Time 20 اپریل ، 2023
دنیا

افغانستان میں چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں جمعے کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا— فوٹو: فائل
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں جمعے کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا— فوٹو: فائل

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں جمعہ 21 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان سپریم کورٹ نے جمعے کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں جمعے کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں جمعے کو عید منائی جائے گی۔

مزید خبریں :