پاکستان
Time 24 اپریل ، 2023

لکی مروت میں فائرنگ سے ریٹائرڈ کرنل جاں بحق

لکی مروت میں فائرنگ سے جاں بحق کرنل ریٹائرڈ مقرب خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کرنل ریٹائرڈ مقرب خان کی نماز جنازہ نماز جنازہ آبائی علاقے خوائیداد خیل میں ادا کی گئی، انہیں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں کرنل ریٹائرڈ مقرب خان کی نماز جنازہ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا اور ظہیر الاسلام بھی شریک ہوئے، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور عسکری افسران نے بھی شرکت کی۔ 

کرنل ریٹائرڈ مقرب خان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کل اس وقت فائرنگ کر دی تھی جب وہ حجرے میں تھے، واردات محلہ خوئیداد خیل میں کی گئی۔

مقرب خان ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز ٹو اسلام ٓآباد کے رہائشی تھے اور عید منانے اپنے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے، وہ تین ماہ قبل ہی پاک آرمی ایوی ایشن سے ریٹائر ہوئے تھے، وہ آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو میں کئی اہم عہدوں پر فرائض انجام دیے۔ 

مزید خبریں :