29 اپریل ، 2023
سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کی نکاح کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
فاطمہ بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن تحریر کیا کہ گزشتہ روز میں اور گراہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور نکاح کی چھوٹی سے تقریب خاندانی گھر 70 کلفٹن میں ہوئی۔
ایک اور تصویر فاطمہ بھٹو نے شیئر کی جو ان کے دادا پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی لائبریری کی ہے، جسے انہوں نے زمین پر سب سے پیاری جگہوں میں سے ایک قرار دیا۔
شیئر کی گئی تصویروں میں ایک تصویر میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور فیملی ممبرز کو فاطمہ بھٹو کو ڈپٹے میں لاتے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر کے کیپشن میں فاطمہ بھٹو نے اپنے والد کو بھی یاد کیا اور کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ہمارے دلوں میں موجود ہیں۔