Time 04 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نادیہ افگن بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

اداکارہ نادیہ افگن بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند
حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کی/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پروگرام میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو بھارت سے فلم میں کام کرنے کی آفر آئے تو آپ کریں گی؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بالکل کام کروں گی، میں ایک آرٹسٹ اور اداکارہ ہوں، مجھے اگر ایک اچھے رول کی پیشکش ہوگی تو میں ضرور کروں گی، آرٹ کیلئے سرحدوں کی کوئی حد نہیں ہے۔

آپ کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟

اداکارہ نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں، اس کے علاوہ بھارت میں اور بھی بہت اچھے اداکار ہیں جو بہترین کام کررہے ہیں۔

اگر انڈین پنجابی فلم کی آفر ہوئی تو کیا آپ کام کریں گی؟

اس پر نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ مجھے دو تین بار بھارت سے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن ٹائمنگ کے مسائل تھے اور ایک بار میرے والد بیمار تھے تو اس وجہ سے بھی نہیں جاسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بھارت کی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ بہت پسند ہیں، وہ بہت عزت اور محبت کرتی ہیں۔

مزید خبریں :