دنیا
Time 30 اپریل ، 2023

بھارتی پولیس کے تشددکے شکار کشمیری کی ہلاکت کو خودکشی کا رنگ دینےکی کوششیں بے نقاب

بھارتی پولیس کے تشدد کے شکار کشمیری کی ہلاکت کو خودکشی کا رنگ دینےکی کوششیں بے نقاب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنےکے بجائے موت کو خودکشی قرار دینے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

بھارتی صحافی منیش شرما کی ایک آڈیو لیک نے بھانڈا پھوڑ دیا، لیک آڈیو میں بھارتی صحافی کو اپنے ماتحت کو حقائق مسخ کرنےکی ہدایات دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

 مقتول کے اہل خانہ نے واقعے سے متعلق مجسٹریٹ کی انکوائری رپورٹ رد کرتے ہوئے کہا ہےکہ تحقیقات میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔

مقتول مختار شاہ کے بھائی کے مطابق مختار کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، مختار کو پولیس نے تشدد کرکے شہید کیا۔

 اس سے قبل مختار شاہ کا بھارتی پولیس کی جانب سے خود پر ہونے والے تشدد سے متعلق ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

مختار شاہ کو پونچھ دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں 21 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :