سوات کے کڈنی اسپتال کو دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سوات میں کڈنی اسپتال کو دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نام کی تبدیلی سے متعلق کام شروع کر دیا۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سوات میں کڈنی اسپتال کو دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نام کی تبدیلی سے متعلق کام شروع کردیا ہے ، اس سلسلے میں سمری تیار کر کے صوبائی نگران حکومت کو بھیجی جائے گی اور منظوری کے بعد اسپتال کا نام نواز شریف کڈنی اسپتال ہو جائے گا۔ 

پی ٹی آئی حکومت نے 2021 میں  کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کر کے میاں گل عبدالحق کڈنی اسپتال رکھ دیا تھا۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیار ولی کے مطابق اسپتال کا نام تبدیل کرنا عمران خان کی تنگ نظری کی مثال تھی، سوات میں کڈنی اسپتال کو دوبارہ نواز شریف کے نام سے منسوب کرنا خوش آئند ہے۔

مزید خبریں :