07 مئی ، 2023
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ بات قابل غورہے کہ جب بھی پاکستان اور چین کے تعلقات کسی اہم موڑ پر پہنچتے ہیں تو عمران خان احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کا ہدف کیا ہے؟ یہ کس کے اشاروں پر سیاست کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں قرارداد پاس کرچکی ہیں کہ انہیں پنجاب کے الیکشن وقت سے پہلے قبول نہیں ہیں۔