09 مئی ، 2023
سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم رہنما رکن الدین تاج کی درخواست پر ان کے انتقال کے بعد فیصلہ ہوگیا۔
رکن الدین تاج کو 2016 میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے2017 میں عہدے سے ہٹانےکے عمل کو چیلنج کیا تھا۔
آج سندھ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹانےکے خلاف رکن الدین تاج کی درخواست خارج کردی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرانا بلدیاتی سیٹ اپ ختم ہوچکا، درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔ عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔
خیال رہےکہ 2 روز قبل امریکا میں رکن الدین تاج انتقال کرگئے ہیں۔