کھیل
25 دسمبر ، 2012

پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بنگلور…پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پاکستانی اسکواڈجس کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی ان میں کپتان محمد حفیظ کے علاوہ شاہد خان آفریدی،کامران اکمل،شعیب ملک،عمر اکمل،عمر گل،عمر امین،سعید اجمل،سہیل تنویر،جنید خان،اسد علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔ بنگلور میں ہونے والے اس میچ کے لئے اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھر چکا ہے۔

مزید خبریں :