عمران خان کی گرفتاری پر سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بالآخر لب کشائی کر دی

فوٹو: سوشل میڈیا/ فائل
فوٹو: سوشل میڈیا/ فائل

سابق وزیر اعظم  اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بالآخر لب کشائی کر دی۔

 گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائیکورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد ریحام خان نے ٹوئٹ کی تھی اور بغیر نام لیے معاملے پر کسی قسم کی لب کشائی سے معذرت کی تھی، انہوں نے لکھا  تھا  کہ 'میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہوں، کسی بھی تبصرے کے لیے موجود نہیں ہوں'۔

تاہم  گرفتاری کے کئی گھنٹے گزرنے جانے کے بعد ریحام خان نے سابق شوہر کے نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے پر تبصرہ کیا۔

ریحام خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'عجیب بات ہے کہ آج کیسے اچانک اتنے سارے  پرانے دوستوں نے مجھے ڈھونڈ لیا!'۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ' یہ خوشی کا لمحہ نہیں بلکہ سوچنے کا لمحہ ہے، 2018 میں جشن منانے والے آج ماتم کر رہے ہیں'۔ 

فوٹو: ریحام خان ٹوئٹر اسکرین شاٹ
فوٹو: ریحام خان ٹوئٹر اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اور ریحام کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں۔

تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :