26 دسمبر ، 2012
دوحہ…پاکستان ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں کل اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔ پاکستان ٹیم کا فائنل میں پہنچنے کا انحصار بھارت اورملائیشیا کے مابین ہونیوالے گروپ کے آخری میچ پر تھا جس میں ملائیشیا کو بھارت کو نہ صرف شکست دینا تھی بلکہ 3سے چار گول کے فرق سے شکست دینی تھی تاہم ملائیشیا نے بھارت کو شکست تو دے دی تاہم وہ مطلوبہ اوسط حاصل نہ کر سکا جس کے بعد پاکستان نے ایشین ہاکی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں اب اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا جو پہلے ہی فائنل تک رسائی حاصل کر چکا ہے۔آخری راوٴنڈ میچ میں ملائیشیا نے بھارت کو 3-5سے ہرایا۔