Time 18 مئی ، 2023
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں سارنگ شر کی بریت کا نوٹس لے لیا

ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد کے ذریعے ملزم سارنگ شر کو نوٹس جاری کردیے— فوٹو: فائل
ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد کے ذریعے ملزم سارنگ شر کو نوٹس جاری کردیے— فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے خیر پور میرس میں بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم سارنگ شر کی بریت کا نوٹس لے لیا۔  عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے خیر پور میرس میں بچوں سے زیادتی کے کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزم سارنگ شر کی بریت کا نوٹس لے لیا۔

ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد کے ذریعے ملزم سارنگ شر کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالتی معاون نے عدالت کو بتایا کہ خیرپور میرس میں بچوں سے زیادتی کا ملزم سارنگ شر  بری ہوچکا ہے، سارنگ شر کے کیس میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز کا فرانزک نہیں کرایا گیا ہے۔ پراسیکیوشن نے ویڈیوز کے فرانزک کی درخواست کی تھی مگر ٹرائل کورٹ نے مسترد کردی تھی۔

سیشن کورٹ نے مارچ 2023 میں سارنگ شر کو بچوں سے زیادتی کیس میں بری کردیا تھا۔

مزید خبریں :