کاروبار
22 فروری ، 2012

ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5روپے کمی

ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5روپے کمی

اسلام آباد … ملک بھر میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے کمی کردی گئی، گھریلو سلنڈر 60روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 120روپے سستا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق 5 روپے کمی کے بعد گلگت، بلتستان، آزاد کشمیر اور سوات میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 170روپے کلو ہوگئی اور گھریلو سلنڈر 1990روپے کا ہوگیا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور اٹک میں150روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1750روپے، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، جھنگ اور سرگودھا میں فی کلو ایل پی جی 130 روپے اور گھریلو سلنڈر 1510روپے کا ہو گیا ہے۔ فیصل آباد ،گجرات، جہلم، ملتان اور بہاولپور میں فی کلوایل پی جی کی قیمت 135 روپے اور گھریلو سلنڈر 1750روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح مظفر آباد،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور سکھر میں میں فی کلو ایل پی جی 140روپے اور گھریلو سلنڈر 1630روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

مزید خبریں :