Time 20 مئی ، 2023
پاکستان

مردم شماری: کراچی کی آبادی کہاں تک پہنچ گئی؟

مردم شماری: کراچی کی آبادی کہاں تک پہنچ گئی؟

ساتویں خانہ و مردم کے عمل میں 22 مئی تک توسیع کردی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 22  مئی کے بعد تصدیق کا عمل شروع ہوگا جو  31 مئی تک جاری رہے گا۔

ملک بھر میں جاری ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری میں 4 روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر توسیع کردی گئی۔ مردم شماری کا عمل 22 مئی تک جاری رہے گا۔

مردم شماری کا عمل صوبہ بلوچستان کے علاوہ ملک کے مختلف 66 اضلاع میں 22 مئی تک جاری رہے گا۔

22 مئی کے بعد 30 مئی تک تصدیق کا عمل ہوگا۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 75 لاکھ جبکہ کراچی ڈویژن کی ایک کروڑ  90 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :