21 مئی ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کی 9 مئی کو کمیٹی چوک راولپنڈی میں کارکنوں کو طیش دلانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنول شوذب کارکنوں کو بھڑکاتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر ہر چیز نارمل چلے گی توپھرجاؤ گھروں میں جاکر سوجاؤ، پھر آزادی کو کہوبھول جاؤ اور غلامی کی تیاری پکڑو۔
کارکن کنول شوذب سے سوال کرتے ہیں کہ کدھر ہیں ہمارے علاقے کے ایم پی اے اور ایم این ایز؟ تو وہ کہتی ہیں کہ لعنت بھیجو ان پر۔