ویڈیو: اظہار محبت کا انوکھا انداز، بیوی نے ماتھے پر شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا

اپنے جیون ساتھی سے محبت کے اظہار کے لیے لوگ نت نئے طریقے اپناتے ہیں جس سے وہ اکثر مشہور بھی ہوجاتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خاتون نے ایسا ہی انوکھا اقدام کیا جس نے اپنے شوہر سے محبت کے اظہار کے لیے اس کے نام کا ٹیٹو ماتھے پر بنوالیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کا تعلق بھارتی شہر بنگلورو سے ہے جن کی ویڈیو  ٹیٹو پارلر کنگ میکر ٹیٹو اسٹوڈیو نے شیئر کی۔

ویڈیو میں خاتون کو اپنے ماتھے پر شوہر کا نام 'ستیش'  پرنٹ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ وائرل ویڈیو میں ٹیٹو بنانے کا عمل بھی دکھایا گیا جس میں پہلے آرٹسٹ ستیش کا نام پیپر پر لکھتا ہے اور پھر اسے ماتھے پر چپکاتا ہے، بعدازاں مشین کے ذریعے خاتون کے ماتھے پر سیاہی لگائی جاتی ہے۔

اس ویڈیو پر متعدد صارفین نے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قدم خاتون نے انتہائی غلط اٹھایا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ اسی لیے تعلیم بے حد اہم ہے، کچھ نے انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے اسے خاتون کی منشا قرار دیتے ہوئے ناقدین کو منفی تبصرے نہ کرنے کا کہا۔

مزید خبریں :