کاروبار
22 فروری ، 2012

آئندہ 7 روز میں پیٹرولیم قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگا، سیکریٹری پیٹرولیم

آئندہ 7 روز میں پیٹرولیم قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگا، سیکریٹری پیٹرولیم

اسلام آباد … پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ آئندہ 7 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قائم کی گئی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کے رکن رانا تنویر حسین نے تجویز دی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کو فکس کیا جائے اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے چاہے وہ علامتی ہی ہو۔ سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے کہا کہ آئندہ 7 روز میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ اب بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 121 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے اور قیمتوں میں اضافہ نا گزیز ہے۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے افراط زر کو مشکل سے سنگل ڈجٹ بنایا ہے اور نہیں چاہتے کہ غلط پالیسی سے اسے خراب کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 75 ارب روپے کے ٹارگٹ کے برعکس اب تک صرف 31 ارب روپے لیوی حاصل کی ہے اور 45 ارب عوام کو سبسڈی کے طور پر ہی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا رول ہرگز ایسا نہ ہو کہ صرف اپنے لئے چند تالیاں بجوا لیں۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ آئندہ اجلاس میں کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں :