پاکستان

ویڈیو: راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں

اسلام آباد: راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں۔

زہریلے کیمیکل سے بڑی تعداد میں مچھلیاں، آبی پرندے، کچھوے اور دیگر آبی حیات ہلاک ہوئیں۔

زہریلے کیمیکل سے آبی حیات ہلاک کرنے کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نے ہماری کمپنی کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان پہنچایا لہذا دونوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


مزید خبریں :