Time 03 جون ، 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

نیب سال 2016 سے 2023 تک ادویات کی خریداری اور سالانہ بجٹ کی تحقیقات کر رہا ہے: نیب ذرائع/ فائل فوٹو
نیب سال 2016 سے 2023 تک ادویات کی خریداری اور سالانہ بجٹ کی تحقیقات کر رہا ہے: نیب ذرائع/ فائل فوٹو

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ پر چھاپے کے دوران محکمہ صحت کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا گیا جہاں ادویات اور سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کے شواہد ملے ہیں۔

نیب سال 2016 سے 2023 تک ادویات کی خریداری اور سالانہ بجٹ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ادویات اور دیگر سامان کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے شواہد ملے ہیں، کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں جب کہ لاکھوں روپے ادویات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ 

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ دو سابق وزرائے اعلیٰ کے دور میں اسپتال کے لیے سامان، بھرتیوں اور کورونا میں استعمال ہونے کے لیے خریدے گئے سامان کے حوالے سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :