Time 03 جون ، 2023
دنیا

ایران کا پاک بھارت سمیت خلیجی ریاستوں کیساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

بحری اتحاد میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عراق شامل ہوں گے: ایرانی نیول چیف— فوٹو:فائل
بحری اتحاد میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عراق شامل ہوں گے: ایرانی نیول چیف— فوٹو:فائل

ایران علاقائی استحکام کیلئے خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کی منصوبہ کرنے لگا۔

ایرانی نیوی کے سربراہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ نیول الائنس بنانےکا منصوبہ ہے جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عراق شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیول الائنس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ علاقائی ممالک نے سمجھ لیاہے تعاون میں ہی سلامتی ہے۔ اپنے انٹرویو میں ایرانی نیول چیف نے اتحاد کے قیام کی حتمی تاریخ نہیں دی ہے۔

ایرانی نیول چیف نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات نے امریکی کی زیرقیادت بحری اتحاد سے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران نے امریکا کی زیر قیادت 38 رکنی بحری اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزید خبریں :