پاکستان
22 فروری ، 2012

چیف جسٹس ریلوے کو لوگوں کے گھر مسمار کرنے سے روکیں، لیاقت بلوچ

چیف جسٹس ریلوے کو لوگوں کے گھر مسمار کرنے سے روکیں، لیاقت بلوچ

لاہور … جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کو لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے سے روکا جائے۔ وہ منصورہ میں ریلوے اتحاد کالونی ویلفیئر سوسائٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف حکم امتناعی جاری کیاہے کہ وہ کچی آبادیوں کے مکینوں کے گھروں کو مسمار نہ کریں، لیکن ریلوے انتظامیہ عدالت کے احکام کو کسی خاطر میں نہیں لا رہی۔ انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی ظالم حکومت کے عاقبت نا اندیشانہ اقدامات سے تنگ ہیں، غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے بعد ان کے سروں سے چھت کا سایہ بھی چھیناجا رہاہے۔

مزید خبریں :