22 فروری ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ حکومت تیل و گیس کی نجی کمپنیوں کو دوستانہ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی صدارت میں تیل کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر کمپنیوں نے گیس ڈیولپمنٹ سرچاج اور ٹیکسوں سے متعلق معاملات پیش کئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پیٹرولیم پالیسی 2012ء میں ٹیکسوں کی شرح کومعقول سطح پر لایا گیا ہے۔