پاکستان
22 فروری ، 2012

محکمہ داخلہ کی چینی باشندوں کیلئے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

محکمہ داخلہ کی چینی باشندوں کیلئے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد … چین نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے بارے میں محکمہ داخلہ کو اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید اقدامات کا کہا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں کام کرنے والے اور رہائشی چینیوں کی حفاطت کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کریں۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے دو اور مراسلوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے بدر منصور کا بدلہ لینے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ دہشت گردوں کا 7 رکنی گروہ جس میں 2سے 3 خواتین بھی شامل ہیں وہ بھی ہری پور کے راستے ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ کارروائیوں کیلئے پہنچی ہیں۔ حکومت پنجاب نے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں متنبہ کیا ہے کہ دہشت گرد اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے متمول شخصیات کو اغواء کرکے تاوان وصول کرنے اور قیمتی کاریں چوری کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ وارداتوں کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کریں۔

مزید خبریں :