ڈی آئی خان اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 3 افسران کیخلاف انکوائری کا آغاز

گریڈ 20 کے ایڈیشنل اسپتال ڈائریکٹر  ایم ٹی آئی ڈی آئی خان عمر شاہ کے خلاف انکوائری ہوگی۔ فوٹو فائل
گریڈ 20 کے ایڈیشنل اسپتال ڈائریکٹر ایم ٹی آئی ڈی آئی خان عمر شاہ کے خلاف انکوائری ہوگی۔ فوٹو فائل

محکمہ انسداد بدعنوانی خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت تین افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔

محکمہ انسداد بدعنوانی خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت تین افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ 

مراسلے  میں کہا گیا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی بھرتیوں پر 3 افسران کے خلاف انکوائری کی اجازت دی جائے،گریڈ 20 کے ایڈیشنل اسپتال ڈائریکٹر  ایم ٹی آئی ڈی آئی خان عمر شاہ کے خلاف انکوائری ہوگی۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو  جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افسران میں ایم ٹی آئی ڈی آئی خان کے ریٹائرڈ چیئرمین بی او جی ارشد استرانہ اور سابق اسپتال ڈائریکٹر فرح جمیل بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :